
Rules of I'tikaf virtues and problems
احکام اعتکاف فضائل و مسائل- Author
- Mufti Muhammad Taqi Usmani
- Publisher
- ناشر: مکتبه فیصل دیو بند
- Language
- Urdu
- Subject
- Roza روزہ
Read or download
About this book
I'tikaf is an Islamic practice and an act of worship established by the Sunnah. There is great virtue associated with observing I'tikaf—specifically for a ten-day period during the final ten days of the blessed month of Ramadan. To grasp its significance and importance, it suffices to note that after migrating to Medina, the Holy Prophet (ﷺ) never once abandoned this practice; on the one occasion he did miss it for a specific reason, he made up for it the following year.
اعتکاف ایک اسلامی عمل اور مسنون عبادت ہے، بالخصوص رمضان المبارک کے عشرہ اخیر میں دس دن کے لئے اعتکاف کرنے کی بڑی فضیلت آئی ہے، اس کی فضیلت و اہمیت کو سمجھنے کے لئے یہی کافی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد کبھی اس عمل کو ترک نہیں فرمایا کسی وجہ سے ایک مرتبہ ترک کر دیا تھا تو اگلے سال اسکی تلافی فرمائی۔ آپ کے اس اہتمام کی وجہ سے مسلمانوں نے ہر دور اور ہر علاقے میں اس مبارک عمل کو جاری رکھا ، آج بھی رمضان المبارک میں سارے عالم میں اس کا اہتمام کیا جاتا ہے، حرمین شریفین کی مساجد سے لے کر محلوں ، بستیوں، قریوں، دیہاتوں کی مسجدوں میں تک کوئی نہ کوئی مختلف نظر آتا ہے۔ والحمد للہ علی تلک جو عمل جتنا اہم ہوتا ہے اس کے احکام بھی اتنے ہی نازک ہوتے ہیں، دیکھا یہ جارہا ہے کہ اعتکاف کے فضائل معروف ہونے کی بناء بہت سے بندے اس عمل کو کر رہے ہیں، مگر مسائل سے ناواقف ہونے کی وجہ سے اس کے حقوق ادا نہیں کر پارہے ہی ، بسا اوقات ان کا اعتکاف فاسد ہو جاتا ہے مگر انہیں پتہ بھی نہیں چلتا، اس لئے عام فہم انداز میں مسائل اعتکاف مرتب کرنا اور ضرورت مندوں تک پہونچانا بہت ضروری ہے، علماء نے ہمیشہ یہ خدمت انجام دی ہے۔ یہ رسالہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی حفظ اللہ کا مرتب کردہ ہے جس کے معتبر ومستند ہونے کے لئے ان ہی کا نام کافی ہے؛ تاہم اس رسالے کی تسہیل اور تخریج وتحقیق کا کام ضروری حواشی کے ساتھ عزیزم مفتی احمد اللہ نثار قاسمی سلمہ نے اپنے ذمے لیا اور بہت سلیقہ اور ذمہ داری سے انجام دیا
Topics: احکام ،اعتکاف ،فضائل ،و مسائل



